نو تعمیر فلائی اووراور انڈر پاس راولپنڈی کی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے،ملک منصور

50

راولپنڈئی۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کی عوام کو نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او چوک انڈرپاس کا بہترین تحفہ دیا ہے جس سے نہ صرف دوسرے شہروں کی عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ یہاں کے مکینوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ راولپنڈی کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی سربراہی میں جہاں فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے، وہیں سڑکوں کی تعمیر ،انفراسٹرکچر سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔

ملک منصور افسر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے بہترین حفاظتی و صفائی کے انتظامات نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔صوبائی وزراء،ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، صحت، صفائی اور دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔