نو تعینات ڈی ایس او مانسہرہ عابد اﷲ کی مختلف ایسوسی ایشنوں سے ملاقاتیں

87
sports grounds

مانسہرہ۔ 21 مارچ (اے پی پی):نو تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (ڈی ایس او) مانسہرہ عابد اﷲ سے کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں اور انہیں ضلع میں سپورٹس کے حوالہ سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈی ایس او مانسہرہ عابداﷲ نے مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنوں کی طرف سے مختلف کھیلوں سے متعلق شکایات اور مسائل سنے اور ان مسائل کو پہلی ترجیحی کے طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ تمام سٹیک ہولڈرز نے ضلع میں کھیلوں کی بہتری کیلئے اپنی طرف سے ڈی ایس او مانسہرہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عابد اﷲ کی تعیناتی سے ضلع میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا، ویران میدان دوبارہ سے آباد ہوں گے، کھیلیں نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہی تھی، امید کرتے ہیں کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے شہر میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔