نو مئی واقعات، 37 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں تین اگست تک توسیع

152

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال 9 مئی کے واقعات میں جناح ہائوس پر حملے کے الزام میں 37 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 3 اگست تک توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے ملزمان محمد آصف ، عظیم ، زوہیب ، رفیق ، آصف ، اقبال ، شاہ خالد سمیت سینتیس ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کا حکم دیا ہے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔