35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںنو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت...

نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

- Advertisement -

لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان نذرِ آتش کرنے اورجلا ئوگھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان ، عظمی خان ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،سابق وفاقی وزیر اسد عمر، اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے عمر ایوب اور اسد عمر سمیت 9 ملزمان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ۔لاہور انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے منگل کو کیس کی سماعت کی ۔

- Advertisement -

اسد عمر اور عمر ایوب نے طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہونے کی درخواست دی۔علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں گرفتاری کے باعث نہیں پیش ہو سکتیں جبکہ مسرت جمشید چیمہ

جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگائی ۔عدالت نے پیش نہ ہونے والے ملزمان کی دائر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستوں کو منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں تیس اکتوبر تک توسیع کردی ۔

دریں اثنا اسی عدالت نے9 مئی کے واقعات میں عسکری ٹاور حملہ اور جلائوگھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و تحریک انصاف کے رہنماوں اعظم سواتی ،سابق وفاقی وزیر اسد عمر ،مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں بھی 30 اکتوبر تک توسیع کردی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509665

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں