- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءمیں جولائی تا مارچ کے دوران ملک میں ایک لاکھ 37 ہزارگاڑیاں فروخت کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 37 فیصد زائد ہے۔ آٹو انڈسٹری کے تجزیہ کار ڈاکٹر فہد رحمان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2007ءکے دوران سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں جن کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ جاری مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار گاڑیوں کی فروخت بڑی حوصلہ افزاءہے انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 76 ہزار یونٹس سے تجاوز کرجائے گی جس سے مقامی صنعت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3146
- Advertisement -