نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے کئی مہینے پہلے تیاریوں کا آغاز کر دیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر

26
نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے کئی مہینے پہلے تیاریوں کا آغاز کر دیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے کئی مہینے پہلے تیاریوں کا آغاز کر دیا جاتا ہے ، جلوس اور مجالس کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے جاتے ہیں،صفائی کے حوالے سے سینیٹشن سٹاف کی اضافی تعیناتی کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ اثنا عشری کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کے حوالے سے نکاسی آب کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

رات کو ہونے والی بارش کی فی الفور نکاسی آب مکمل کی گئی،پولیس کی جانب سے پہلی دفعہ موبائل کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے اور سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے روٹ پر تمام مسائل کو حل کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے 5 ہزار سے زائد اسلام آباد پولیس کے اہلکار اور رینجرز تعینات کئے گئے ہیں،تمام گلیوں اور روٹس کو ملٹی پل لیئرز کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے

،روف ٹاپس کے اوپر سی ٹی ڈی کے کمانڈرز تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جگہ کے علاوہ باہر کے مقامات پر بھی پیٹرولنگ کی جا رہی ہےاور مانیٹرنگ کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باڈی کیمز کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔