اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):نو منتخب سینیٹر شوکت فیاض ترین نے ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نو منتخب سینیٹر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ بعد ازاں سینیٹر شوکت فیاض ترین نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انہیں مبارکباد دی اور اراکین سینیٹ نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ یاد رہے کہ شوکت ترین 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔