رحیم یارخان ۔ 26 جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء، ممبرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب میاں عامرشہبازکی وفدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آئے اور نومنتخب صدرچوہدری محمد شہباز، جنرل سیکرٹری ظہیرانورملک اور دیگر عہدیداروں کومبارک باددی اور نیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے گلدستے پیش کیے۔ میاں عامر شہباز نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ حقیقی اور مثبت صحافت کو فروغ دیتا آیا ہے
ڈسٹرکٹ پریس کلب نے نہ صرف تاجروں، کسانوں اور صنعت کاروں کے مسائل اجاگر کیے ہیں بلکہ مظلوم عوام کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ الیکشن جمہوریت کاحسن ہوتے ہیں اور انہیں قوی امید ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اراکین نے جن افراد کا انتخاب کیا ہے وہ اپنی ذمہ داریوں پر پورا اتریں گے اور صحافتی اقدار کو مزید بلند کریں گے ۔ صدر چوہدری محمد شہباز اور جنرل سیکرٹری ظہیر انور ملک نے میاں عامر شہباز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد ان کے لیے باعث افتخار ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ نومنتخب کابینہ اراکین کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی اورشہریوں نے جس طرح ہماری کابینہ کی کامیابی پرخوشی کااظہارکیاہے ہم ان کے شکرگزارہیں اوران کی توقعات پرپورا کرنے کی کوشش کریں گے۔