ٹنڈومحمدخان۔ 09 مئی (اے پی پی):یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور انڈس میڈیکل کالج انتظامیہ و اسٹوڈنٹس کی جانب سے سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال میمن، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیروز میمن کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ و طالبات ، پروفیسرز سمیت عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی، دوران ریلی پورا علاقہ پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ،پاکستان کی سلامتی کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے کے فلک شگاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
مقررین نے اپنے خطاب کے دوران بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑی ہے، دشمن کی ہر سازش اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاکہ بزدل بھارت آئندہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرآت نا کرسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594800