وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) عبدالرزاق ڈوگر نےاندرون شہر کی مختلف شاہراہوں، بازاروں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔
نکاسیٔ آب کے انتظامات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) عبدالرزاق ڈوگر نے اندرون شہر کی مختلف شاہراہوں، بازاروں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ورکرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور مون سون بارشوں کے دوران جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے مانیٹرنگ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ نالوں اور نالیوں میں کچرا جمع نہ ہو اور بارشی پانی کی روانی متاثر نہ ہونے پائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے جبکہ تمام حساس اور نشیبی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے








