نکولس لارکامون کروز ازول کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

38
Nicolas Larcamón
Nicolas Larcamón

میکسیکوسٹی۔13جون (اے پی پی):ارجنٹائن کے فٹ بالر نکولس لارکامون کو کروز ازول کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ کروز ازول کے صدر وکٹرویلازکوزنے اس کا باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ نکولس لارکامون ان کی ٹیم کے نئے مینیجر ہوں گے۔ 40 سالہ ارجنٹائن کے کوچ نکولس لارکامون یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ویسینٹ سانچیز کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ویسینٹ سانچیز نے لی ہے، جنہوں نے ارجنٹائن کے 39 سالہ مارٹن اینسلمی کی رخصتی کے بعد عبوری طور پر خدمات انجام دیں تھی۔ اسپانسر پریزنٹیشن ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کروز ازول کے صدر وکٹرویلازکوزنے کہا کہ نکولس لارکامون ان تمام معیارات پر پورا اترنے کے قابل ہیں جو ہم کو ان سے چاہیں ہوں گے۔ اٹیکنگ فلسفہ، ہائی پریشر اور کھیل کا ایک انداز جو شائقین کو پرجوش کرتا ہے۔ ویلازکوز نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم چاہتے تھے جو شدت کے ساتھ کھیلے اور ایک نیا پلینگ ماڈل اپنائے۔

نکولس لارکامون میں یہ تمام تر خوبیاں موجود ہیں ،ویلازکوز نے وضاحت کی کہ نکولس لارکامون جنہوں نے حال ہی میں نیکاکساکی کوچنگ کی ہے، آئندہ سیزن کے لیے سکواڈ کے فیصلوں کی بھی نگرانی کریں گے، جس میں لیگا ایم ایکس، لیگز کپ، اور انٹرکانٹی نینٹل کپ میں شرکت شامل ہے۔

وکٹرویلازکوز نے دو ممکنہ دستخطوں کے لئے جاری بات چیت کی بھی تصدیق کی جن میں اے سی میلان کے سٹرائیکر لوکا جووک اور نیکاکسا کے مڈفیلڈر جوس پیراڈیلا شامل ہیں کے ساتھ ہمارا کچھ رابطہ ہوا ہے، لیکن معاہدے کو پختہ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔