نک کرگیوس اور جیک ساک نے لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

لیون ۔ 26 مئی (اے پی پی) آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس اور جیک ساک نے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں نک کرگیوس اور ان کے امریکن جوڑی دار جیک ساک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مڈل کوپ اور جیباوی کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 2-6 اور 11-9 سے ہرا …

لیون ۔ 26 مئی (اے پی پی) آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس اور جیک ساک نے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں نک کرگیوس اور ان کے امریکن جوڑی دار جیک ساک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مڈل کوپ اور جیباوی کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 2-6 اور 11-9 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔