نگران حکومت محب وطن، باصلاحیت اور تجربہ کار افراد پر مشتمل ہوگی، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ

107
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہےکہ نگران حکومت محب وطن، باصلاحیت اور تجربہ کار افراد پر مشتمل ہوگی،‎موجودہ حکومت نے بے شمار اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ‎ہم اپنے محدود دور میں ملک کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ مستحکم کرنے میں کامیاب رہے،‎آئندہ الیکشن میں ملک اور عوام دوست پارٹیاں کامیاب ہوں گی ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ‎ہم نے کم وقت میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا اور اللہ کی مدد سے بہت سے شعبوں میں کامیاب و کامران رہے۔