نگران حکومت میڈیا کی آزادی اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے، اخباری صنعت سے وابستہ افراد عوام کے اطلاعات تک رسائی کے حق کی پاسبانی کرتے ہیں، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی میڈیا تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو

85
پیمرا رولز کے تحت لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بیورو آفسز قائم کرنے کے پابند ہیں، مرتضی سولنگی

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت میڈیا کی آزادی اور میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے، اخباری صنعت سے وابستہ افراد عوام کے اطلاعات تک رسائی کے حق کی پاسبانی کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب، پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر اے ) اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں ملکی ترقی میں میڈیا کے تعاون اور کردار کی افادیت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں نگران حکومت کی میڈیا کی ترویج و ترقی کے لئے مفید آراءپر بھی تبادلہ خیال اور میڈیا نمائندوں اور تنظیموں کو اعتماد میں لے کر حکومتی ترجیحات اور ملکی ترقی کے ایجنڈے پر مل بیٹھ کر قابل عمل فریم ورک ترتیب دینے پر اتفاق ہوا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،

اخباری صنعت سے وابستہ افراد عوام کے اطلاعات تک رسائی کے حق کی پاسبانی کرتے ہیں۔ چند روز قبل اخباری صنعت کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کے شعبے کے مسائل پر ہونے والی گفتگو میں بے لاگ رائے کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میڈیا کی آزادی اور میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے۔ خبر کی جستجو کے لئے صحافی کو ہر جگہ جانے کی اجازت ہے، آزادی اظہار رائے اور آزادی اطلاعات کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کسی صحافی کے کہیں بھی جانے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ وزیر اطلاعات نے سینیٹ سیشن کے دوران پریس لائونج کا دورہ کرنے اور پی آر اے پی کے عہدیداروں سمیت میڈیا نمائندگان سے ملاقات کا وعدہ بھی کیا۔\