27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںنگران حکومت کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا...

نگران حکومت کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا اور انتخابی عمل کی نگرانی کرنا ہے، پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید اخونزادہ چٹان نے بدھ کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا اور انتخابی عمل کی نگرانی کرنا ہے، پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنائے گی۔\932

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402629

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں