ڈیرہ مراد جمالی۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ بلوچستان ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کی جانب انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بلوچستان حکومت انتخابات کرانے کےلیے تیار ہے ناراض بلوچ بھائی ہمارے بھائی ہیں قومی دھارے میں آئیں تو خوش آمدید کہیں گے خضدار وڈھ تنازعہ کےلیے اقدامات کیئے جارہے ہیں بلوچستان میں قیام امن کےلیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں فیڈرل سے پی ایس پی پولیس آفیسر آ رہے ہیں جس کے بعد ڈی ایس پیز سے ایس پی ضلعوں کے چارج واپس لیں گے بلوچستان سے اغواء ہونے والے فٹبالروں اور چھتر سے اغواء ہونے والے دونوں مزدوروں کی بازیابی جلد عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مرادجمالی میں امن امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر زبیر خان جمالی نے کہاکہ بلوچستان سے افغان مہاجرین کا انخلاء جاری ہے حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی نگران حکومت کا اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلان پر انتخابات کو یقینی بنائے جس کےلیے بلوچستان حکومت تیار ہے اعلان ہوتے ہی عملدرآمد ہوگا ترقیاتی منصوبوں پر کام کام جارہی ہے اور کہاکہ وفاق سے آنے والے آفیسران کو ضلعی کی سطح پر تعنیات کیا جائے گا۔
اجلاس میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد صاحبزادہ بلال عمر نے لیویز فورس اور پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز سمیت دیگر تحقیقاتی کے آفیسران بھی موجود تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405917