اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔حکام کے مطابق منگل کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر PSX-100 انڈیکس میں 407 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 54 ہزار 267 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اس میں407سے زیادہ پوانٹس کا اضافہ ہوا ۔دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 54267 کی حد عبور کر گیا۔چند روز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ نگران حکومت کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔