اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔
سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 587پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 57ہزار267پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اس میں587سے زیادہ پوانٹس کا اضافہ ہوا ،دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس57ہزار267کی حد عبور کر گیا۔