نگران صوبائی حکومت کرپشن کرنے والوں کے سارے راستے بند کردے گی،صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی

163
2023کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیاں کر کے 566 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتارکیا،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
2023کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیاں کر کے 566 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتارکیا،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگران بلوچستان حکومت کرپشن کرنے والوں کے سارے راستے جب تک بند نہیں کردے گی سکون سے نہیں بیٹھے گی،ہفتے کو اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر طرح کی اسمگلنگ چاہے اندرون ملک ہو یا بیرون ملک سے ہو اُس کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جاچکے ہیں ،یوریا ،آٹا ،تیل ،پٹرول اور دیگر اشیاء کے اسمگلرز کیلئے اب بلوچستان محفوظ ذریعہ نہیں بنے گا۔