
کوئٹہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خوشدامن اور سابق ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پسماندگان سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔