نگران صوبائی وزیر اطلاعات کا چینی سمگلنگ کے خلاف نگران وزیراعظم کی جانب سے کریک ڈاؤن کے اعلان کا خیرمقدم

140
چینی سمگلنگ

کوئٹہ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے چینی سمگلنگ کے خلاف وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کوشش سے صوبے میں چینی کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی جان اچکزئی نے کہا کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) نارتھ نے بلوچستان میں چینی کے سمگلروں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کی قیادت کی ہے جس میں بڑی مقدار میں اجناس کو ضبط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے ایک فوکل ایجنسی بن گئی ہے۔نگران وزیراطلاعات نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت چینی کی سمگلنگ کی لعنت پر قابو پانے اور چینی کی قیمت کو قابل برداشت رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔