نگران وزرائے اعلیٰ انتخابات کے پر امن، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے امیدواروں کو سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے پر امن شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو امن و امان کے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اتوار کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے پر امن شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو امن و امان کے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اتوار کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 25 جون 2018ءکو نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس، جس میں تمام وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور نگران وفاقی وزیر و سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور امیدواروں کو درپیش سیکورٹی خطرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدواروں کو ہراساں کئے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ملتان اور نارووال میں اس قسم کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔