نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ (آج) پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

116
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ(آج) جمعہ کو پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہید کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صفوت غیور کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، وزیراعظم امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔