ناشقند،ای سی او کا سولہواں سربراہی اجلاس،وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے علاقائی رہنمائوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا

157

تاشقند۔9نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ا نے قتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔قبل ازیں جمعرات کو وزیر اعظم جیسے ہی تاشقند کنونشن سینٹر پہنچے تو ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے ان کا استقبال کیا۔

کانفرنس ہال کی جانب بڑھنے سے قبل اجلاس میں تمام شریک قائدین نے گروپ فوٹو بنوایا۔واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وزیر تجارت گوہر اعجاز سمیت وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچے ہیں جہاں وہ ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس کے موقع پر وہ تنظیم کے وژن 2025 اور تجارت، ٹرانسپورٹ، باہمی رابطے، توانائی، سیاحت، و اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔