اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے کاروباری شخصیت حاجی نواب دمڑ،قبائلی رہنما سردار فرید دمڑ اور سماجی رہنما لال خان کاکڑ نے ملاقات کی ۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان ، بالخصوص زیارت، ہرنائی، اور سنجاوی میں کاروباری طبقے کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔