نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چین میں آج مصروف دن گزاریں گے، روس ، کینیا، سری لنکا کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے

145
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

بیجنگ۔17اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑاپنے دورہ چین کے دوران آج منگل کومصروف دن گزاریں گے ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چین کے تھنک ٹینکس اور سکالرز کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، کینیا کے صدر ولیم روٹو اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے بھی ملیں گے ۔وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر’’ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم ‘‘میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔