نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکوپ 28کے اعلی سطحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

206
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

دوبئی ۔30نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے ایکسپو سٹی میں جمعہ سے شروع ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں 2 دسمبر کو قومی موقف پیش کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔