مظفر آباد ۔15دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 2روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر کے دوسرے دن آج(جمعہ کو) آزاد جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ انٹیرایکٹو سیشن میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم آج آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم آج مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے