29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے

- Advertisement -

ابو ظہبی۔27نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج (پیر کو)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی،

- Advertisement -

پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں