29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کےاعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے (آج)کچھ ہی دیر میں دوبئی ایکسپو سٹی پہنچیں گے

- Advertisement -

دبئی۔1دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28)کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے آج( جمعہ کو ) کچھ ہی دیر میں دوبئی ایکسپو سٹی پہنچیں گے۔جمعہ کووزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دوبئی ایکسپو سٹی آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم آج ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے ابتدائی سیشن میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی نیدر لینڈز اور استونیا کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔نگران وزیر اعظم زید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415493

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں