
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لئے کویت سٹی کے لئے روانہ ہو گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر پاکستان میں کویت کے سفیر نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔