اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق ممبران بلوچستان اسمبلی اسفندیار خان کاکڑ اور مٹھا خان کاکڑ نے ملاقات کی۔
وزیر عظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم نے دونوں رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔