کوئٹہ۔10اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ نے نگران وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی ۔
نگران وزیر اعلیٰ نےنگران وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں نگران وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔