نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کان مہترزئی کے عمائدین کے وفد کی ملاقات

184

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ان کے آبائی علاقے کان مہترزئی کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو روایتی پگڑی پہنائی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد نے نگران وزیراعظم سے علاقے کیلئے گرڈ سٹیشن کی درخواست کی۔وزیراعظم نے وفد کو علاقے کیلئے گرڈ سٹیشن اور بلوچستان کے تمام دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔