نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی

109

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔انوار الحق کاکڑ نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔