- Advertisement -
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں گزشتہ شب زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے اور جو بھی مدد درکار ہو،فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407962
- Advertisement -