23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ، درابن اور کلاچی کے علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں درازندہ، درابن اور کلاچی میں کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو ان کی کارکردگی پر سراہا۔ ا نہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں، جب تک ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں