23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگر...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی بات چیت

- Advertisement -

دبئی ۔1دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔

جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے ابتدائی سیشن میں شریک ہوئے۔اس موقع انھوں نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن اور دیگر عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کوپ28 کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے بھی ملاقات کی۔ اسی طرح وزیراعظم نے اس موقع پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی بات چیت کی۔

سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کے ہمراہ نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر،نگراں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اورنگراں وزیر توانائی محمد علی تھے۔

 

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں