33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںنگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا...

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران حکومت کی مدت کے دوران قابل قدر خدمات انجام دینے پر کابینہ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزیراعظم آفس میں نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ نگران وزیراعظم نے آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نگران حکومت کی معاونت کرنے پر تمام وفاقی سیکرٹریوں، افسران اور عملے کی بھی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ کابینہ کے ارکان نے اپنی وزارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مسلسل رہنمائی اور معاونت کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ نے سبکدوش ہونے والے کابینہ سیکرٹری سیّد ابو احمد عاکف کی خدمات کو بھی سراہا جن کی مدت ملازمت پیر کو پوری ہو گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=109548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں