نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت نجکاری کمیشن سے متعلق بریفنگ اجلاس

104
APP42-28 ISLAMABAD: June 28 - Prime Minister Justice (Retd) Nasir-ul-Mulk chairs a briefing on working of the Privatization Commission at PM Office. APP

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نجکاری کے عمل میں متعلقہ اداروں کے ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کے تجربہ سے سیکھنے اور مستقبل میں اس حوالہ سے بہتری کیلئے نجکاری کے تمام عمل کا تجزیہ کیا جانا چاہئے۔ وہ جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں نجکاری کمیشن سے متعلق بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکرٹری نجکاری عرفان علی، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری نجکاری نے نجکاری کمیشن کے مینڈیٹ اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 1991ءکے بعد سے مجموعی طور پر 172 اداروں کی نجکاری کی گئی جس سے 678.9 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔