نگران وزیراعظم کے ناموں پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت ہوئی ہے، فہمیدہ مرزا

143
فہمیدہ مرزا
فہمیدہ مرزا

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے ناموں پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت ہوئی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ اجلاس میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے ،اپوزیشن کا آئندہ اجلاس جمعہ کو بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپنا نام پیش کریں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی نام سامنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا ہم سنجیدہ نام دیں گے ، اپوزیشن کا نامزد کردہ نام بھی نگران وزیراعظم ہو سکتا ہے۔