نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےعبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

143
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےعبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اج منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کےانتظامات کا جائزہ لینے کے لیےعبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا، یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کے لئے قائم سنٹرمیں انتظامات کا جائزہ لیا،

متعلقہ حکام کی نگران وزیراعلیٰ کوایم ڈی کے لیے کیے گئے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے صاف و شفاف انعقاد کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،

نگران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے لئے مردان سنٹرمیں کل 5443 امیدواررجسٹرڈ ہیں، امتحانی مرکز کے احاطے میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہےجبکہ امتحانی مرکز کے احاطے میں موبائل فونز سمیت ہر قسم کی ڈیوائسزپرپابندی عائد ہے۔

امتحانی سنٹرمیں درکار تعداد میں نگران عملے کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہےجبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران برقی آلات اور دیگر گیجٹس کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پہلے ہی پابندی لگائی گئی ہے۔