نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات، پنجاب بینک اورکو آپریٹو بینک کے امور پر تبادلہ خیال

79
Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بینک آف پنجاب اورپنجاب کو آپریٹو بینک کے امور پر بھی گفتگوکی گئی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو سبسڈی اورآسان قرضے دے کر زیادہ پیداوار کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔زیادہ پیداوار کیلئے چھوٹے کسان پر مالی بوجھ کم سے کم کرنا ضروری ہے۔زراعت اوردیگر شعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے عوام مستفید ہوں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں کاٹن کی ریکارڈ پیداوار سے 2 ارب ڈالرکا زرمبادلہ بچے گا۔پنجاب میں چاول کی ایکسپورٹ دو ارب ڈالر سے بڑھ رہی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سرمایہ کاروں اورصنعتکاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مثبت اثرات کا حامل ہوگا۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں زراعت دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے قابل قدر اقدامات کیے۔کاٹن،چاول اوردیگر فصلوں کی بہتر پیداوار سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔