ملتان۔13جون (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منگل کو کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کادورہ کیااوراس کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ کی کاردگی کاجائزہ لیا ۔نگران وزیراعلیٰ کو کپاس کی مختلف ورائٹیوں اور کاشت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کپاس کو سنڈیوں کے حملے سے بچانے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو ضروری مشینری کی فراہمی کے لئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔انہوں نے کہاکہ رواں برس کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوا ہے اور اچھی پیداوار کی توقع ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کیلئے یوریا کھاداورزرعی آلات کا بروقت انتظام کیاجائے۔ صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کمشنر ملتان ڈویڑن، سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب، محکمہ زراعت کے حکام اور اعلیٰ افسران نے بھی اس موقع پر موجود تھے۔\932