نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کا ایبٹ آباد کے علاقہ تریڑی میں آتشزدگی کے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

178
Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 24 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ایبٹ آباد کے علاقہ تریڑی میں آتشزدگی کے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیراعلی نے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔نگران وزیراعلی نے کہا کہ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔