نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جنوبی وزیرستان میں پانچ مزدوروں کے قتل کی مذمت

170
Syed Arshad Hussain Shah
Syed Arshad Hussain Shah

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔