
ننکانہ صاحب۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی محسن نقوی کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کادورہ ،پربندھک کمیٹی کے چیئرمین و عہدیداروں گیانی پریم سنگھ،گیانی دیا سنگھ اور بلوند سنگھ نے وزیراعلی کااستقبال کیا۔زیراعلی محسن نقوی نے کنواں امرت جل کا معائنہ کیا اور پانی کی بوتلوں میں پیکنگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پانی کو بوتلوں میں پیک کرکے سکھ یاتریوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کنواں امرت جل کے لئے خصوصی واٹر پلانٹ لگانے کا جائزہ لینے کا حکم دیا