نگران وزیراعلی پنجاب نے سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کی نئی لیب و کولیکشن سنٹر کاافتتاح کر دیا

113
Chairman PCB
Chairman PCB

لاہور۔25فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صرف 10 روز میں مکمل ہونے والی سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نئی لیب و کولیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ محسن نقوی کے 12 ماہ میں شعبہ صحت کا 42 واں منصوبہ آپریشنل ہو گیا۔نگران وزیراعلی نے نئی لیب و کولیکشن سنٹر کا معائنہ کیا۔

انہوں نے انتہائی مختصر عرصے میں نئی لیب و کولیکشن سنٹر کی تعمیر مکمل کرنے پر کمشنر لاہورڈویژن، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور نئی لیب و کولیکشن سنٹر کے معیار کی تعریف کی۔وزیر اعلی نے نئی لیب و کولیکشن سنٹر کے استقبالیہ کا معائنہ کیا اور سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وقت میں بہترین لیب و کولیکشن سنٹر کا قیام خوش آئند ہے۔

نئی لیب و کولیکشن سنٹر سے ادارے کو ریونیو بھی ملے گا۔ انہوں نے شعبہ صحت کے 42 ویں پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔سیکرٹری صحت نے منصوبے کے بارے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، سپیشل سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔