لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے روز وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد پنجاب کابینہ نے واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں لاہور میں مزید تحصیلیں بنانے کی منظوری دی گئی۔نئی تحصیلیں بننے سے لاہور میں مجموعی طورپر تحصیلوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔اجلاس میں لاہورکی انتظامی لحاظ سے تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔