نگران وزیراعلی پنجاب کی چینی شہر ین چوان میں ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر کے آفس آمد،وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا

202
نگران وزیراعلی پنجاب

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چینی شہر ین چوان میں ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر کے آفس گئے،آفس پہنچنے پر کیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر وانگ لی نے وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا، محسن نقوی اور وفد کے اعزاز میں کیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر نے استقبالی ظہرانہ دیا،

باہمی ملاقات میں آئی ٹی، زراعت اور ڈیری ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا،پنجاب اور ننشیا کے درمیان ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا،صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے قابل عمل تجاویز پر غور اورشہری ترقی کے لئے چین کی مہارت اور تجربات سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے پرتپاک میزبانی پرننشیاکیمونسٹ پارٹی کے وائس گورنر اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ،ننشیا کے وائس گورنر وانگ لی،

وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کو الوداع کرنے خود بیرونی دروازے تک آئے ،وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ دورہ چین سے تعاون اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

وانگ لی، وائس گورنر،ننشیاکیمونسٹ پارٹی نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی اور پنجاب کے وفد کی ننشیا آمد باعث مسرت ہے۔صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامر میر، ابراہیم حسن مراد،اظفر ناصر،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل نے شرکت کی ،اس موقع پر ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے حکام بھی موجود تھے۔